ہوائی فائرنگ اورپولیس تشدد کیس میں پی ٹی آئی کےنومنتخب ایم پی ندیم عباس باراسمیت دیگرملزمان کے ریمانڈمیں آٹھ اگست تک توسیع کردی

تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کوہوائی فائرنگ اورپولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے پرانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،،انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان نے مؤقف اختیارکیا کہ پولیس نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا،، واقعہ کے وقت ہم موقع پرموجود نہیں تھے،،پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،عدالت نے ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا۔پولیس کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرانا ہے جبکہ کچھ ملزمان ابھی مفرورہیں جن کوگرفتارکیا جائے گا اس لیے چودہ روزہ ریمانڈ دیا جائے۔ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چارروزکی توسیع کرتے ہوئے آٹھ اگست کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا