نام نہاد متحدہ اپوزیشن درحقیقت مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، اکھٹے ہونے والے چالیس چوراپنے علی بابا کا خود فیصلہ کرلیں، رہنما تحریک انصاف علیم خان

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ نام نہاد متحدہ اپوزیشن درحقیقت مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جن کے درمیان عہدوں کی خود ساختہ بندربانٹ دیوانے کے خوابوں کے علاوہ کچھ نہیں،اکھٹے ہونے والے چالیس چوراپنے علی بابا کا خود فیصلہ کرلیں،عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں،،انہوں نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی کو طعنے دینے والے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے قائدین آج کس منہ سے تحریک انصاف کے خلاف متحدہ اپوزیشن کا دعوی کررہے ہیں،تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصربوکھلاہٹ کا شکارہیں اسی لیے منتخب ایوانوں میں حلف اٹھانے سے پہلے ہی انہیں گٹھ جوڑکی ضرورت پیش آ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کوزندگی کے ہرشعبے میں ریلیف مہیا کرنے کیلئے پوری تن دہی کے ساتھ کام کریں گے