ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگر م اورمرطوب رہنے کاامکان ہے۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژنوں، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جھگڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔ اسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہوراور پشاور 28 کراچی 29 کوئٹہ 24 مری 18 گلگت 21 اور مظفرآباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ۔