کے الیکٹرک کرنٹ سے جاں بحق افراد کو 50 لاکھ فی کس معاوضہ دے ، شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ لگ کر 22 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ کے الیکٹرک کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کرے ۔ کے الیکٹرک کی غفلت سے شہر میں بے گناہ لوگ مارے گئے ۔ ایک بیان میں فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بتائے کتنے عرصے میں کراچی کے کھمبوں کو محفوظ بنائے گی، دنیا بھر میں لوگ کھمبوں سے کرنٹ لگنے سے ہلاک نہیں ہوتے ۔ فردوس شمیم