یہ وقت سیاست کا نہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، سیاسی قیادت یک زبان ہو کر بھارتی دہشتگردی بے نقاب کرے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کنٹرول لائن کی تشویش ناک صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں ایک ہو جانے کی اپیل کی اور کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہئے ، انھوں نے یاد دہانی کروائی کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کھڑے ہونے کا ہے۔