پرامن پاکستان کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں ،قوم پولیس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پولیس کے شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی ہے،پولیس شہدا کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے،شہدا کی عظیم قربانیو ں کے نتیجہ میں ملک میں امن آیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اوررہیں گے،پولیس شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی،ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،پولیس شہدا کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم شہدائے پولیس منایا گیا۔