شہباز شریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس صورتحال فوری نوٹس لیں اور کشمیر میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا یا مقبوضہ وادی میں میں بھارتی بھارتی فوج کی کی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا نریندر مودی ہوش کے ناخن لے، یاد رکھے بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھا جاتا ہے سید علی گلانی، میرواعظ عمرفاروق، محمد یاسین ملک سمیت تمام کشمیریوں اور ان کی حقیقی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سے فتح مظلوم کشمیریوں کی ہوگی کیونکہ وہ حق ہر ہیںاور اللہ تعالی ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے ،پاکستان کشمیریوں کا وکیل تھا، ہے اور ان کی فتح تک ہمیشہ رہے گااللہ تعالی نے مسلمانوں کو دنیا کے کسی بھی خطے میں غلام ہو کر رہنا نہیں سکھایا، کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔