ایبٹ آباد:دو مختلف واقعات میں تودہ گرنے سے3افراد جاں بحق
ضلع ایبٹ آباد میں دو مختلف واقعات میں تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعات تھانہ منگل کے علاقے میں پیش آئے جہاں شدید بارش کے باعث مکانوں پر پہاڑی تودوں کا ایک حصّہ گرا۔