پنجاب حکومت کا 12 ہیلتھ پروفیشلنز کو سول ایورڈ دینے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے12 ہیلتھ پروفیشنلز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کو ستار امتیاز سے نوازا جائے گا۔ وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی شہید پروفیسر مصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔