پنجاب حکومت کی شادی ہالز و ریسٹورنٹس سمیت مزید 9 شعبے کھولنے کی سفارش
پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر کو شادی ہالز اورریسٹورنٹس سمیت مزید 9 شعبے کھولنے کی سفارش کر دی ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کی سفارش کی گئی ۔ جی این این کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر انسداد کرونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریف کیا ۔ پنجاب حکومت نے ایس او پیز کے تحت مزید 9 مختلف شعبے کھولنے کی سفارش کردی ، کابینہ کمیٹی نے شادی ہالز اورریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی ، ٹورسٹ ریزارٹس ، سینما ، تھیٹرز ، کلب ، پارکس کھولنے کی بھی سفارش کی گئی۔ ایس او پیز کے تحت بزنس سنٹرز کھولنے کی سفارش کی گئی ہے ، جبکہ کابینہ کمیٹی کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کی سفارش کی گئی ۔ وزیراطلاعات فیاض چوہان کے مطابق حتمی فیصلہ این سی اوسی کے اجلاس میں ہوں گے۔