پاکستان ریلوے نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشنز پر پرچم لگا دیے
کراچی: پاکستان ریلوے نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشنز پر پرچم لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ جگہ پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر لگائے گئے پینا فلیکس اور بینرز پر بھارتی جارحیت اور بربریت کی تصاویر موجود ہیں۔