وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء ڈے پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پولیس شہداء ڈے پر پیغام, وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دیکر تاریخ رقم کی ہے - پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں - پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں ۔ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔