افغانستان میں دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ زلمے خلیل زاد
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستا ن نے کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی معاونت حاصل نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔