کابل میں ہوئے حملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر تھے۔ روسی میڈیا
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے حملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر تھے۔ روسی میڈیا نے رپورٹ میں کہا کہ حملے کے وقت احمد مسعود جونیئر اسی گھر میں تھے۔روسی میڈیا نے بتایا کہ حملے میں قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللہ خان اور احمد مسعود جونیئر زخمی نہیں ہوئے۔کار بم دھماکا قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللہ خان کے گیسٹ ہائوس کے قریب کیا گیا تھا۔