پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے باہر روک دیا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے باہر روک دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری الیکشن کمیشن کے باہر پہنچے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ فواد چودھری نے زبردستی خار دار تاریں ہٹانے کی کوشش کی۔ فواد چودھری نے کہا کہ یہ لوگ خوفزدہ کیوں ہیں سمجھ نہیں آ رہی ؟ انہوں نے پوری نفری یہاں لگا دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو فرار ہونے نہیں دیں گے اور الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔