ڈاکا مارنے اور قاتلانہ حملہ,سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف سازش کی: اداکارہ صوفیہ مرزا کا اعتراف
پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) نے اپنے سابق شوہر کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کر لیا۔صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے دبئی اپارٹمنٹ سے تقریباً 5 لاکھ درہم، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے کی سازش کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے سابق شوہر کو قتل کرنے کا سوچا اور دبئی اپارٹمنٹ میں گھریلو مسائل کا بہانہ بناتے ہوئے چاقو سے ان پر وار کیا۔