تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی۔ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان قومی اسمبلی کے باہر جمع ہوں گے، اراکین پارلیمان کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے۔تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کیخلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جبکہ اس موقع پر دیگر اراکین میڈیا سے گفتگو اور اپنا موقف رکھیں گے۔