وزیراعظم شہباز شریف ڈی آئی خان میں ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں،مولانا فضل الرحمن
)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں مل کر دوبارہ سے ترقیاتی سفر کو شروع کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ڈی آئی خان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ۔ امیر جمعیت مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبا ز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان آنے پر اور سیلاب زدگان کی دادرسی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دکھی اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے خیبرپختونخوا آئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔