عمران خان نے مذموم سیاسی ارادوں کے لیے کشمیر بیچ دیا ، عابد شیرعلی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذموم سیاسی ارادوں کے لیے کشمیر بیچ دیا ،اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں، عارف علوی چوروں کا سرغنہ ہے اس کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا،اب معلوم ہوا دھرنوں کے لیے پیسہ کہاں سے آیا تھا ، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر یہ پیسہ سیاست میں لگادیا ، اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی، یہ دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں