تحریک انصاف کو الیکشن کمشنرکی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے:مریم نواز
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خود تو جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔