چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس واپس، 'مزید نکات شامل کیے جائیں گے'
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا اور کہا کہ مزید نکات شامل کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جمع کرایا گیا ریفرنس واپس لے لیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے کہا کہ ریفرنس میں مزید قانونی نکات شامل کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے ایک روز بعد گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔