آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں شامل ہونے والے نئے اور جدید جنگی وی ٹی فور ٹینک کے لیے تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ملٹری کالج آف انجینئیرنگ رسالپور میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایم سی ای میں مختلف تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایم سی ای تینوں مسلح افواج ،پولیس اور دوست ممالک کی تربیت کے لیے غیر معمولی تعاون کر رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب آپریشنز کے لیے ایک کلیدی عنصرہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایم سی ای میں سٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے بین الاقوامی پیسز مقابلے کی کور آف انجینئرز کی چیمپ