حکومت کا تاجروں پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاجر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مطالبے پر حکومت نے ایک سال کے لیے بجلی کے بلوں پر مقررہ ٹیکس نظام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ تاجروں پر 6 ہزارروپے سے 30 ہزار روپے تک ٹیکس کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے وزیرخزانہ کو تاجروں سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔تاجروں کے وفد نے اس سلسلے میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ جیولرز اور جائیداد کی خریدوفروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔