جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے ہر شے پانی پانی کردی، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔
لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے دریا ابل پڑے،کئی سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، گاڑیاں ڈوبنے سے لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، تین افراد لاپتا ہوگئے۔