نگران وزیراعلی پنجاب کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام, محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر قیام امن کے لئے مثالی خدمات انجام د ی ہیں۔ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اورپولیس کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ پولیس شہداء اوران کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ یوم شہدائے پولیس پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔ وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے۔ شہداء کی تکریم پے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔ شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا تی رہے گی۔ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔