پنجاب میں اقلیتی ٹولہ اقتدار پر قابض ہے جسے عوام کی کوئی فکر نہیں۔ بابراعوان
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بابر اعوان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں جبکہ ایک مخصوص خاندان کی حفاظت پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ صدر کےخلاف سخت الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری وہ شخصیت ہیں جنھوں نے سختیاں برداشت کیں اور بےنظیر کی موت کے بعد بھی پاکستان کی سلامتی کا نعرہ لگایا انکے خلاف بات کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام ملکی سیاست پر حیران ہیں۔ جمہوریت صبر و برداشت کا درس دیتی ہے اور اس کیلئے سختیاں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔