بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکاکو دو انتظامی زونز میں تقسیم کرنے پرملک میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
بنگلا دیش میں اپوزیشن کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی اپیل کے بعد گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیںجبکہ غیر متوقع خراب حالات سے نمٹنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار گشت کر رہے ہیں،ڈھاکا شہر کو دوانتظامی زونز میں تقسیم کیے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور دائیں بازو کی جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ تمام اسکول اور دفاتربھی بندہیں ادھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔