عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا باسٹھ ڈالرمہنگا ہو گیا جبکہ آئندہ ہفتے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی فی اونس قیمت میں باسٹھ ڈالر اسی سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورفی اونس سونا سترہ سو پچاس ڈالرسے تجاوزکر گیا ۔ کاروباری ہفتے کے آغازپرایک اونس سونا سولہ سو اٹھاسی ڈالر پچاس سینٹس میں دستیاب تھا جو ہفتے کے آخر میں سترہ سو اکیاون ڈالر تیس سینٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافےکی وجہ یورپین سینڑل بینک کی جانب سے انٹرنیشنل مانیڑی فنڈ کورقم کی فراہمی کا منصوبہ ہےتاکہ آئی ایم ایف کے ذریعے یورپی ممالک کی معاشی جدوجہد میں مدد کی جا سکے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بھی سونے کی قیمت میں اضافے ہو سکتا ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نو دسمبر کو ہونے والی یورپی یونین میٹنگ سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردارادا کرے گی۔