نئی حلقہ بندیوں کا وقت گزرچکا ہے۔ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہورہی ہے۔ کشمالہ طارق
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ شہر کی دو سیٹوں پر نون لیگ سے بات چیت جاری ہے۔ امید ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ جلد طے پاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری اور دہری شہریت والے اراکین سے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کالا باغ ڈیم پر فیصلہ دے دیا لیکن جعلی ڈگری پر بھی فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل ہی امیدواروں کو خریدنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تمام جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز کا استعمال نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔