سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا.
پاکستان کے سنوکر ورلڈ چیمپئن محمد آصف بلغاریہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، محمد آصف فائنل کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے گیری ولسن کو 10-8سے شکست دی تھی، واضح رہے کہ آصف چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہے، وطن واپسی پرکراچی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ جیت کے لئے دعائیں کرنے پر قوم اور والدین کا شکرگزار ہوں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس توجہ کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے فنڈ نہیں تھے اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے بہت ساتھ دیا۔