ریکوڈک کیس: قانون واضح ہے کہ کن شرائط پرکسی کورعایت دی جاسکتی ہے، میٹرک پاس شخص کورعایت دے کرایم بی بی ایس ڈاکٹرنہیں لگایا جاسکتا۔ چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی بنیاد کوغلط قراردے تواس پرقائم عمارت کوگرادینا چاہیے، ریکوڈک میں اگریہ سب کچھ درست ہوتا تووزیراعلیٰ اورگورنرکوپاپڑبیلنے کی کیا ضرورت تھی۔ ٹیتھان کمپنی کے وکیل خالد انور نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کوبھی پاک صاف کرنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون واضح ہے کہ کن شرائط پرکسی کورعایت دی جاسکتی ہے، میڑک پاس شخص کورعایت دے کرایم بی بی ایس ڈاکٹرنہیں لگایا جاسکتا۔