ڈاکٹر سعید خان کی بازیابی کے باوجود بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کے دروازے کھل نہیں سکے، آپریشن تھیٹرزاوراوپی ڈیزکی بندش نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خان کی بازیابی کے باوجود پی ایم اے نے ہڑتال کی کال واپس نہیں لی جسکی وجہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کو وارڈزمیں داخل نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ ایمرجنسی سروسزبحال توہوگئیں لیکن یہاں صرف حادثات کے شکارافراد کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگرمریضوں کو سی ایم ایچ ریفر کردیا جاتا ہے۔ پی ایم اےنے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔