سندھ بھر میں آج کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن منایا گیا ثقافتی دن کے حوالے سے اسکولوں، ہائی کورٹ بار سمیت شہر بھر میں تقاریب منعقد کی گئیں سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایاگیا یوم ثقافت کے حوالے سے حیدرآباد میں قائم مختلف اسکولوں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے دستکاری، ٹوپی اور اجرکیں، گھر کا سامان سمیت دیگر اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئیں جبکہ دلہا اور دلہن کو بھی روایتی انداز میں دکھایا گیا ہے، ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے اور ثقافتی ترانوں پر بچوں اوربڑوں نے رقص بھی کیا، دوسری جانب ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے بھی یوم ثقافت کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت وکلاء برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے موقع پر وکلاء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر رقص بھی کیا اور یوم ثقافت کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ ریڈیو پاکستان کے سامنے سندھی ثقافت کے حوالے سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں ریلی کے شرکاء سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے نعرے بازی کررہے تھے، یوم ثقافت کے حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس کو اجاگر کرنا چاہئے، سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی پہچان ہے اور یہ سندھ کا ورثہ بھی ہے، حکومت کو چاہئے کہ سندھ کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، وقت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ