مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کےلیے تیار ہے،
بھارتی اخبار دی سنڈے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہوتی ہے،،، اگر بھارت چاہتا ہے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، کسی بھی طرح کی میٹنگ کیلئے درخواست نہیں کریں گے،،، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں،، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتا ہے،، دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے،،، اس پر تفصیلی بات کرنے کی ضرورت ہے،،، جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پر بھی بات ہو سکتی ہے،،، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا میں شرکت پاکستان کی احساس ذمہ داری ہے،،، کیونکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ناصرف افغانستان بلکہ خطے میں امن و سیکیورٹی کیلئے اہم ہے،،، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کشمیر سمیت کسی دوسرے مسئلے کو نہیں اٹھائیں گے کیونکہ یہ متعلقہ فورم نہیں۔۔۔