اسلام آباد میں دوسرے بے نظیر بھٹو ٹینس ٹورنمنٹ کا آغاز ہو گیا
اسلام آباد کے ٹینس کمپلیکس میں دوسرا بینظیر بھٹو ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹرمشاہد حسین اور سینیٹرتاج حیدر تھے، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دو پچاس سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں سولہ خواتین بھی شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں دو سعودی، ایک کویتی اور ایک ایرانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے پہلے دو روز کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے جس کے بعد فائنل مقابلوں کا آغاز ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل گیارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔