پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سےماہ دسمبر بابائے قوم کی یوم ولادت کی مناسبت سے ماہ قائد کے طورپر منایاجارہا ہے
قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے رینجرز سندھ کی جانب سے سی ویو کے قریب امن واک کا انعقاد کیا گیا،،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امن واک کےشرکا ولیج پارک سے سی ویو نشان پاکستان تک ملی نغمے گاتے اورپاکستان کےحق میں نعرے لگاتے نشان پاکستان پہنچے،، واک میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر،،سماجی شخصیات انصاربرنی،رمضان چھیپا اور گلوکارہ شازیہ خشک کے علاوہ پولیس،،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کےافسروں اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی،، امن واک کے شرکا کا نشان پاکستان پہنچنے پر رینجرز نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا،، جس میں طلبا نے بابائے قوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی،،جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکا میں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپیاں تقسیم کیں،، شرکا نے بابائے قوم کی جہدوجہد آزادی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کراچی میں قیام امن پر سندھ رینجرز اور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا،، پی ٹی سی