لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز سات سو دس مانچسٹر سے لاہور آرہی تھی، دوران پرواز طیارے میں موجود دو خواتین آسیہ بتول اور عظمیٰ کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی پر آگئی۔ مشتعل خواتین طیارے کے عملے اور دیگر مسافروں کی مداخلت پر بھی جھگڑے سے باز نہ آئیں۔ طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ کے فوری بعد دونوں خواتین کے خلاف انتظامیہ کو شکایات کردی جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں دوخواتین میں تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہو گئی
Dec 04, 2016 | 15:26