اسلام آباد میں نجی فیشن اسٹوڈیوکی جانب سے نت نئے اندازکےپہناوے متعارف کرانے کے لیے رنگا رنگ فیشن شو کااہتمام کیاگیا،
جدت سے مزین پہنا وے،،دلکش سج دھج اورنازک اندام ماڈلزکی کیٹ واک،،نازواندازسے سجے اس فیشن شوکا اہتمام مقامی فیشن اسٹوڈیو کی جانب سے پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹراسلام آباد میں کیاگیا،،مشرقی اور مغربی ملاپ کے ڈیزائن کردہ دیدہ زیب پہناوے اپنے پرکشش رنگوں سے شائقین کی توجہ کا مرکزبنے رہے،،ریمپ پر اداؤں کے جلوے یوں بکھرے،،کہ فیشن شوجگمگا اٹھا، جڑواں شہروں سے شائقین کی بڑی تعداد سازو آواز،،اوراداوں سےسجے شوسے محظوظ ہوئی ،،خواتین کے ساتھ ساتھ مرد ماڈل بھی پیچھے نہ رہے،، اورعروسی پہناووں کے ساتھ دیگرتقریبات کے لیے عمدہ ملبوسات بھی متعارف کرائے، ،روشنیوں سے جگمگاتے شو میں نہ صرف ریمپ پر رنگ سجے بلکہ مختلف شہروں سے آئے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادوبھی جگایا،، فیشن شوکی انتظامیہ کا کہنا تھا ،،کہ اس طرح کے شو ماڈلز کےکیریئرکی ترویج کےساتھ فیشن انڈسٹری سے وابستہ دیگر شعبوں کوبھی فروغ دیتے ہیں،،