افغان صدر بھی بھارتی وزیراعظم کی زبان بولنے لگے
افغان صدر اشرف غنی بھارت پہنچتے نریندر مودی کے رنگ میں رنگ گئے،،، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے پہلے مودی نے حسب روایت اشرف غنی کو خوب پٹیاں پڑھائیں،،، جس کےبعد کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے احسان فراموش افغان صدر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے چلے گئے۔۔ اشرف غنی کو جو مودی نے پڑھایا وہ کٹھ پتلیوں کی طرح پڑھتے گئے۔۔۔ اشرف غنی نے ہرزا سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر ناصرف طالبان کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا بلکہ یہ بھی دعویٰ کر ڈالا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا،،، اور تو اور احسان فراموش اشرف غنی نے پاکستان کی 50کروڑ ڈالرامداد کو بھی بے سود ہونے کا طعنہ دے ڈالا۔۔ سرحد پار دہشت گردی اور انسداد دہشتگردی فنڈ میں فرق کی ضرورت ہے،، دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں۔۔ اشرف غنی نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاافغانستان کودرپیش خطرات کےپس منظر میں ہو رہی ہے، اانسداد دہشت گردی کیلیے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،، افغانستان کی سیکیورٹی کے لیے صدر اوبامہ اور دیگر عالمی رہنماﺅں کی افغان مسئلے پر توجہ کے شکر گزار ہیں۔۔۔