تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کےخلاف ریفرنسز کی سماعت کل الیکشن کمیشن میں ہوگی
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سےعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کےلیے بھیجے گئےریفرنسز کی سماعت کل الیکشن کمیشن میں ہوگی،، الیکشن کمیشن کے پاس دونوں ریفرنسز پر فیصلے کے لیے کل کا آخری دن ہے،،اسپیکر قومی اسمبلی نے پانچ ستمبر کوعمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز ارسال کیےتھے،،جن کا فیصلہ کرنے کے لیے نوے روز کی مہلت کل ختم ہورہی ہے،، ریفرنسز پرالیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے،،الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت بھی کل کرے گا،،