دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث نہ صرف حیدرآباد کے مچھیروں بلکہ دریا کے قریب آباد لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے،
بھارت کی آبی جارحیت سے پاکستان کا سب سے بڑا دریا بھی متاثر ہونے لگا، دریائے سندھ میں پانی کی کمی سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں خشک سالی نے ڈیرے ڈالنے شروع کردیئے، زمینیں بنجر ہونے سے نہ صرف آبادکاروں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ مچھیروں کو بھی روزی کمانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آبادکاروں کے مطابق دریا میں پانی کی کمی سے فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ مچھروں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سی مچھلیاں بھی نہیں ملتی جس سے انکا روزگار ختم ہو گیا ہے۔ دریائے سندھ کے قریب آبادافراد اور مچھیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارت کی آبی جارحیت کا مسئلہ عالمی سطح پراٹھایا جائے۔