بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
بھارتی شہرامرتسر میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کےجاری ہونےوالے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کےاستعمال سے گریز کیا جائے، دنیا کو دہشتگردی، انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور فرقہ واریت جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے،رکن ممالک ان مسائل سےنمٹنے کےلیےباہمی تعاون کو فروغ دیں،اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک نےپرخلوص اور موثر تعاون کے فروغ کیلئےعزم کا اظہار کیا اور اختلافات کو پرامن طور پر حل کرنےکے عزم کااظہارکیا،اعلامیے میں افغان مہاجرین کی تیس سال سے میزبانی کرنے پر پاکستان اور ایران کی کاوشوں کوقابل تحسین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ محفوظ آباد کاری تک میزبان ممالک پناہ گزینوں کو اپنے ممالک میں رکھیں جبکہ عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے بھرپور امداد کی جائے