پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی کی رسومات گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ادا کی گئیں۔ شادی کی تقریب میں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں میجر ہرچرن سنگھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ میجر ہرچرن سنگھ نے پاک فوج میں دو ہزار سات میں کمیشن حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی اتحاد کی علامت ہے اور ملک میں مذہبی اقلیتوں کا احترام کرتی رہے گی۔