جیمز میٹس کا دورہ پاکستان پر سرد استقبال کیا گیا۔
امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو ان کا سرد استقبال کیا گیا۔پیر کو جیمز میٹس کے استقبال کے لئے ان کے پاکستانی ہم منصب سمیت کوئی وزیر بھی موجود نہیں تھا اور نور خان ایئربیس پر وزارت دفاع و خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ جیمز میٹس، مصر اور لبنان کے دورے کے بعد پاکستان پہنچے، ان کا استقبال وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے حکام اور امریکی سفارت خانے کے عملے نے کیا۔