سری لنکن عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کے اختیارات کو عارضی طور پر معطل کردیا
سری لنکا کا سیاسی بحران تھم نہ سکا۔ عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کے اختیارات کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ راجاپاکسےکی کابینہ بھی عدالتی حکم نامےکے مطابق کوئی کام نہیں کرسکتی جب تک قانونی حیثیت قائم نہیں ہوجاتی۔ سری لنکا کی سیاست میں ہلچل جاری ہے۔ سری لنکن عدالت نےوزیراعظم راجاپاکسےکے تمام اختیارات کوکچھ وقت کیلئےروک دیا ہے۔ راجا پاکسےکی کابینہ بھی عدالت کے حکم کی پیروی کرئے گئی اور کابینہ بھی اس وقت تک کوئی کام سرانجام نہیں دے سکتی جب تک قانونی حیثیت قائم نہیں ہوتی۔ دوسری جانب کچھ روز قبل ہی سری لنکن پارلیمنٹ نےمہندر راجاپاکسے کے بجٹ میں کمی کا کوروکنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اب پارلیمنٹ کے اس فیصلے کے بعد راجا پاکسے حکومت کا پیسہ استعمال نہیں کرسکتے۔ صدر سیریسینا نےوزیراعظم رانیل وکرماسنگھےکو عہدے سے برطرف کرکے کابینہ اور پارلیمنٹ کو تحلیل کیا تھا اور ان کی جگہ مہندا راجا پاکسے کو وزیراعظم کےعہدے پر فائز کیا تھا۔