پاکپتن دربار اراضی کیس: سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد: پاکپتن میں دربار اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پاکپتن میں دربار اراضی کیس میں 1985 میں بطور وزیراعلیٰ ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ نواز شریف پر 1985 میں بطور وزیراعلیٰ اوقاف کی زمین واپسی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا الزام ہے۔