سوئی ناردرن کے گیس کے نقصانات 11 فیصد اور سوئی سدرن کے 13 فیصد تک پہنچ گئے
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ایس (این جی پی ایل) کے گیس کے نقصانات 11 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے 13 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں کے سالانہ نقصانات کا مالیاتی حجم 48 ارب روپے ہو گئے ہیں جس پرقابو پانے کے لئے وزارت نے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایس این جی پی ایل کے سالانہ نقصانات کا حجم 22 ارب روپے اور ایس ایس جی سی کے نقصانات کاحجم 26 ارب روپے ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے گیس چوری روکنے کے لئے بھی دونوں کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کیں تاکہ گیس چوری کے ذریعے ہونے والے نقصانات پر قابو پا کر صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔