وزیرآباد ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق تین افراد زخمی
وزیرآباد تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔علی الصبح وزیرآباد سے لاہور جانے والی بابو ٹرین کی زد میں آکر راجن پور کا شہری 40سالہ محمد ندیم جو کہ نواحی موضع کوٹ خضری سے وزیرآباد آ رہا تھا کہ نظام آباد اسٹیشن پر ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوے بابو ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جسے پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا دوسرے حادثہ میں کالج وین کی ٹکر سے نواحی موضع دھونکل کا 45سالہ محمد الیاس حادثہ کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا الیاس دھونکل سے مزدوری کے لیے وزیرآباد کے نواحی علاقہ چیمہ کالونی جا رہا تھا حادثہ اللہ والا چوک جی ٹی روڈ پر پیش آیا جبکہ تیسرے اور آخری حادثہ میں کچہری چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں سامنے کی جانب سے آنے والے رکشہ کو روندتے ہوے تیسرے موٹر سائیکل سوار کو بھی اپنی زد میں لے لیا حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عبدالغنی ۔جبکہ موٹر سائیکل سوار محمد رشید اور واصف علی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ریسیکیو1122کی ٹیم نے تینوں حادثات میں زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسیکیو کرتے ہوے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ فوت شدگان کی نعشوں کو سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ضروری کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا