فیس بک پر ہونیوالی دوستی شادی میں بدل گئی
فیس بک پر ہونیوالی دوستی شادی میں بدل گئی،امریکی دوشیزہ نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکراسے اپنا جیون ساتھی بنا لیا،چیچہ وطنی کے مضافاتی علاقہ 103،سیون آر کے رہائشی نوجوان ساجد نواز کی امریکی لڑکی ازرابل سے فیس بک پر علیک سلیک ہوئی اور ایک سال کے عرصہ میں ہی انکی دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا،معاملات طے ہوجانے پر ازرابل نے میکسیکو سے پاکستان پہنچ کراسلام قبول کرلیا جسکانیا نام فاطمہ رکھاگیا،سسرال والوں نے فاطمہ کو ا پنے ایک رشتہ دارکے گھر ٹھہرایاجہاں مہندی کی رسم بھی ادا کی گئی،دلہا کے والدین اپنے بیٹے کی بینڈ باجے کیساتھ بارات لیکر گئے اور دونوں کی شادی دھوم دھام سے کردی گئی ، دلہا ،دلہن اور انکے رشتہ دار خوشی سے نہال نظر آرہے تھے۔