نائب صدر فیس بک پیلک پالیسی کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملاقات
فیس بک پیلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر نے منگل کووفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ،وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ،وفاقی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کا استعمال کرکے سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کیے جانیوالے وزارت کے اقدامات کے بارے میں فیس بک کے نائب صدر کوآگاہ کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجٹیلائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی عوام کیلئے براڈ بینڈ کے فوائد کو بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے اور ای کامرس اور آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ،نائب صدر سائمن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کئے جانیوالے اقدامات پر وزارت آئی ٹی کو سراہا ،انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں خواتین کو فیس بک انٹرنیٹ کے استعمال کی تربیت دینے اور اس کے ذریعے ان کی تیار کردہ مصنوعات کو آن لائن مارکیٹ میں لانے کے پروگرام پر کام ہورہاہے،وفاقی وزیر نے فیس بک کو سراہا اور کہا کہ آج کے دور میں دیہی علاقوں کی خواتین کی ٹیکنالوجی تک رسائی بہت اہم ہے۔